ایان علی کیس،سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعہ 20 مئی 2016 21:29

ایان علی کیس،سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے،تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، اس موقع پر ایان علی کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بیرون ملک کنٹریکٹ ختم ہونے سے ماڈل کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے درخواست کی فوری سماعت کی جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو طلب کرلیا،واضح رہے کہ ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی گزشتہ سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :