ڈیرہ مراد جمالی،چھتر سے اغوا ہونے والے مزدور تاحال بازیاب نہ ہوسکے، مزدور یونین کی عدم بازیابی کے خلاف ریلی

جمعہ 20 مئی 2016 20:54

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) چھتر سے اغوا ہونے والے تین روز قبل مزدور تاحال بازیاب نہ ہوسکے مستری مزدور یونین نصیرآباد کے زیراہتمام مغویان کی عدم بازیابی اور حملے کے خلاف احتجاجی ریلی پر یس کلب کے سامنے مظاہرہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی مغویان کی بازیابی اور ملزمان کو گرفتار کرکے مزدورں کی جان ومال کی تحفظ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مستری مزدور یونین نصیرآباد کے ضلعی صدر لیاقت علی عرف ہارون رشید چھکڑا کی قیادت میں مزدورں کا احتجاجی ریلی مزدور چوک سے نکالی گئی ریلی بس اڈہ ،ڈی سی چوک سے ہوتی ہوئی پر یس پہنچی جہاں پر مظاہرہ کیا گیا شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر زاٹھا کر ضلعی انتظامیہ کے خلا ف سخت نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء سے صدر لیاقت علی چھکڑا ،جے یو پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی مسلم لیگ ن کے کامریڈ یعقوب دھرپالی ،بابائے مزدور غلام رسول بگٹی ،کوڑاخان سیال اﷲ اور رکھیہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھتر میں مزدوروں پر حملہ کھلی دہشت گردی کا واقعہ ہے جہاں فائرنگ سے ایک مزدور شدید زخمی ہوا تھا جو کہ موت اور زندگی کی جنگ لڑرہا ہے اور تین مزدوروں کو حملہ آوروں نے اغوا کرکے لے گئے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر کردار ادا کررہی ہے تین روزگزرنے کے باوجود مزدوروں کی بازیابی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے تحصیل چھتر نوگوایریا ہونے کے سبب مزدور طبقہ کی جان ومال مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی تمبو میں مزدوروں کو شہید کیا گیا اب تک ان کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا ہونے والے مغویان کو بازیاب کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مزدوروں کو انصاف دلایا جائے بصورت دیگر مزدور یونین کی جانب سے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :