Live Updates

فیصل آباد جلسہ سے (ن) کے درباریوں کے منہ سے جھاگ بہنا شروع ہو گئی ہے‘اعجاز چوہدری

رانا ثناء اﷲ اور طلال چوہدری پی ٹی آئی کے فیصل آبادجلسہ سے بوکلاہٹ کا شکار ہو گئے ہے ، درباری اپنی زبانوں کو لگام دیں پوری (ن) لیگ کے اعصابوں پر عمران خان سوار ہو چکے ہے ، (ن) لیگ کے رنگ بازوں کی ٹیم مسلسل عوام کو گمراہ کرنے پر لگی ہوئی ہے

جمعہ 20 مئی 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اﷲ اور طلال چوہدری کی عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں فیصل آباد جلسہ سے (ن) کے درباریوں کے منہ سے جھاگ بہنا شروع ہو گئی ہے ، رانا ثناء اﷲ اور طلال چوہدری پی ٹی آئی کے فیصل آبادجلسہ سے بوکلاہٹ کا شکار ہو گئے ہے ، درباری اپنی زبانوں کو لگام دیں ، پوری (ن) لیگ کے اعصابوں پر عمران خان سوار ہو چکے ہے ، (ن) لیگ کی رنگ بازوں کی ٹیم مسلسل عوام کو گمراہ کرنے پر لگی ہوئی ہے لیکن عوا م ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے مغل اعظم کے درباری اپنے گر یبانوں میں جھانکیں ، عمران خان پر بے بنیاد الزا م تراشی سے (ن) لیگ کے درباری اپنے سیاسی قد بڑھانے کی ناکا م کوشش کر رہے ہیں، (ن) لیگ کے سیاسی بونوں کی ٹیم کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کلر رانا ثناء اﷲ اور فیصل آباد کا رنگ باز طلال چوہدری کی اس وقت غیر ت کہاں تھی دن دیہاڑے سانحہ ماڈل ٹاؤ ن میں ماؤں بہنوں پر گولیاں برسائی جا رہی تھی ۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بد تمیزی کے واقعات کے پیچھے (ن) لیگ کا ہاتھ ہے پی ٹی آئی کے جلسوں میں لاکھوں عوام کی شرکت نے (ن) لیگ کر درباریوں کی رات کی نیندیں اڑادی ہے (ن) لیگ کے درباری بہتان تراشی کر کے نواز شریف کی کرپشن سے انہیں نہیں بچا سکتے آج دنیا بھر میں نواز شریف کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی بد نامی ہو رہی ہے جس ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہوگا اس ملک سے کرپشن کیسے ختم ہو سکتی ہے ۔

(ن) لیگ کرپشن لوٹ مار ، منی لانڈرنگ کی بانی ہے احتساب کے ڈر سے (ن) لیگ کے درباریوں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے نواز شریف ، رانا ثناء اﷲ اور طلا ل چوہدری اپنا دماغی علاج کروائیں یہ نہ ہو کہ وہ پاگل ہو جائے پی ٹی آئی 20سالوں سے کرپشن اور لٹیرے حکمرانوں سے قو م کو نجات دلانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے غریب عوام کا حکمرانوں نے دن اور رات کا چین چھین لیا ہے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں بے پنا ہ اضافہ کر دیا ہے وقت آ گیا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں اور غریب عوام کا خون چوسنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات