پاناما لیکس پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے،مولا بخش چانڈیو
وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے خواجہ اظہار الحسن میرے دوست اور بھائی ہیں ،ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں،مشیر اطلاعاعت سندھ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 20 مئی 2016 20:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے ۔خواجہ اظہار الحسن میرے دوست اور بھائی ہیں ،ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایکسپوسینٹر میں منعقدہ ایجوکیشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کی صورت حال بہتر ہے ۔حکومت سندھ آئندہ بھی تعلیم کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی ،تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے ۔
بجلی کا وفاقی وزیر تعصب کی بات کرتا ہے ۔مینار پاکستان پر بیٹ کر پنکھا جھلنے والے اور ریلیاں نکالنے والے آج خاموش کیوں بیٹھے ہیں ۔ہمارا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی طرح مزار پر بیٹھ کر احتجاج نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے۔عملاً بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین ہیں۔استعفیٰ کا راستہ خود وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے۔وزیراعظم کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے ۔کراچی کے اوور ہیڈ برجز پیپلزپارٹی کے دورمیں بنے ہیں ۔خواجہ اظہار الحسن میرے دوست اور بھائی ہیں ،ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.