خیبر پختون خوا ٗ2013کے الیکشن میں جھانسے میں آنے والے پچھتارہے ہیں ٗ ہم تبدیلی لائینگے ٗ نواز شریف

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پشاور الیکشن میں چوتھے نمبر پر آئے ہیں ٗ ہم سڑکیں بناتے رہیں گے ٗمخالفین سڑکوں پر آتے رہیں گے ٗ یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے ٗ سوات میں کڈنی ہسپتال پنجاب کی طرف سے خیبر پختون خوا کو تحفہ ہے ٗ الیکشن کی بات الیکشن والے دنوں میں ہوگی ٗوزیر اعظم کا جلسے سے خطاب نو جوانوں کیلئے ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا ٗ تحصیل کبل اور مٹہ میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے 130کے وی کے گرڈ اسٹیشن کے قیام ٗ ہاکی کے فروغ کیلئے آسٹرو ٹرف بچھانے اعلان سیدو شریف کے ائیر پورٹ کو دوبارہ فعال کیا جائیگا ٗ چکدرہ سے کالام تک 133کلو میٹر کی سڑک کو موٹر وے کی طرز پرایکسپریس وے بنایا جائے ٗ این ایچ کو ہدایت سوات ضلع کونسل ٗ شانگلہ ضلع کونسل کیلئے 20ٗ 20کرڑو روپے کاعلان

جمعہ 20 مئی 2016 20:40

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خیبر پختو خوا میں2013کے الیکشن میں جھانسے میں آنے والے پچھتارہے ہیں ٗ اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم تبدیلی لائیں گے ٗ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پشاور الیکشن میں چوتھے نمبر پر آئے ہیں ٗ ہم سڑکیں بناتے رہیں گے ٗمخالفین سڑکوں پر آتے رہیں گے ٗ یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے ٗ سوات میں کڈنی ہسپتال پنجاب کی طرف سے خیبر پختون خوا کو تحفہ ہے ٗ الیکشن کی بات الیکشن والے دنوں میں ہوگی۔

جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ بتا رہا ہے جس تبدیلی کا خواب آپ دیکھ رہے تھے وہ تبدیلی یہاں پر نہیں آئی ٗاب تبدیلی آکر رہے گی ٗ اگر کچھ سال سبق سیکھنے میں لگ گئے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر آپ2013ء میں جھانسے میں نہ آتے تو واقعی تبدیلی آ چکی ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ مینگورہ کا ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا ہے مجھے وہی پرانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ٗ ٹوٹے پھوٹے ہسپتال اور ٹوٹے پھوٹے سکول نظر آئے ۔پورے راستے میں تبدیلی دیکھنے کی کوشش کررہا تھا کہ کہاں ہے تبدیلی؟مگرمجھے سب کچھ پرانا نظر آیا ۔نواز شریف نے کہاکہ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آپ بھی پچھتا رہے ہیں کہ شاید آپ نے 2013ء میں غلطی کی ۔نواز شریف نے کہاکہ ہم نے کہا کوئی بات نہیں یہ تبدیلی نہیں لا سکے تو ہم تبدیلی لائیں گے ٗاﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قومی منصوبوں میں تبدیلی لا رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب ٗ بلوچستان کی طرح باقی صوبوں میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ٗ ہم نے موٹر ویز بنائی ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ بات ٗ بات پر کہتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر آئیں گے ٗ سڑکیں ہونگی تو سڑکوں پر آؤ گے ٗمیں تمہارے لئے سڑکیں بنارہا ہوں آپ سڑکوں پر آ جائیں ہم سڑکیں بناتے رہیں گے یہ سڑکوں پر آتے رہیں گے یہ اپنا اپنا مقدر ہے کوئی سڑکیں بنارہا ہے کوئی سڑکوں پر آرہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں سوات میں تبدیلی کا پیش خیمہ لیکر آیا ہوں ٗ انشاء اﷲ پاکستان اور خیبر پختون خوا کی تقدیر بدلنے والی ہے ۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ میں کڈنی ہسپتال کا افتتاح کر نے کیلئے آیا تھا بہت بڑا خوبصورت ہسپتال بنایا ہے جیسے باہر کے ممالک میں ہسپتال ہوتے ہیں اسی طرز کا ہسپتال بنایا ہے اور یہ پنجاب کی طرف سے خیبر پختون خوا کو تحفہ ہے انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہسپتال وزیرخزانہ نے اپنی نگرانی میں بنایا ٗ شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیکر ہسپتال بنایا ہے دونوں مبارک کے مستحق ہیں ۔

نواز شریف نے کہاکہ میں خیبر پختون خوا کے جن علاقوں میں گیا ہوں وہاں ترقیاتی منصوبوں کی بات کی ہے ان پر عمل بھی کروائیں گے ۔کڈنی ہسپتال کیلئے فنڈز دینے والے تمام افرا دکا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی الیکشن کی بات کر نے نہیں آیا الیکشن کی بات الیکشن والے دنوں میں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی کہتے ہیں کہ سوات ٗ مینگورہ اور پشاور سے ہم جیتیں گے میں کہتا ہوں کہ ہم نے الیکشن جیتا ہے دوسرے اور تیسرے پر کوئی اور آیا ہے موجودہ حکومت کا امیدوار چوتھے نمبر پر آیا ہے انہوں نے کہاکہ سوات ٗ مینگورہ میں خواتین کیلئے یونیورسٹی سب کیمپس کا اعلان کرتا ہوں ٗ خواتین اپنی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گی ٗنوجوان اپنی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرینگے انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ پاک باز اور اچھے مسلمان ہیں آپ کی خدمت پر مجھے فخر ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ نو جوانوں کیلئے ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا ٗ تحصیل کبل اور مٹہ میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے 130کے وی اے گرڈ اسٹیشن کااعلان کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قلت 2018ء میں ختم ہوگی یہ ہمارا قوم سے وعدہ ہے گیس بھی آئے گی پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ذر مبادلہ ریکارڈ سطًح پر پہنچ چکا ہے ۔

نواز شریف نے کہاکہ ہاکی کے فروغ کیلئے آسٹرو ٹرف بچھانے اعلان کرتا ہوں ٗسیدو شریف کے ائیر پورٹ کو دوبارہ فعال کیا جائیگا اور یہاں سے بہترین فلائٹس چلائیں گے یہاں سے فلائٹس صرف اسلام آباد ٗلاہور ٗ پشاور میں نہیں بلکہ دبئی ٗجدہ اور مدینہ منور بھی جائیں گی وزیر اعظم نے کہاکہ نیشنل ہاوے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ چکدرہ سے کالام تک 133کلو میٹر کی سڑک کو موٹر وے کی طرز ایکسپریس وے بنایا جائے یہاں چار سڑکیں ہونگی دو آنے اور دو جانے کیلئے استعمال ہونگی ۔

نواز شریف نے کہاکہ بشام سے خضاخیلہ تک سڑک بنانے اعلان کر تاہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری بشام سے خطے کو ملائے گی اور اس کے فائدے انشاء اﷲ خطے کو پہنچیں گے ٗاگر سوات ترقی کرتا ہے ٗ سوات میں خوشحالی آتی ہے تو نواز شریف خوش ہوتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی طرح میں بھی سوات سے بہت پیار کرتا ہوں چاہتا ہوں یہاں کے لوگ ترقی کریں وزیر اعظم نے تمام منصوبوں کاعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان ۔انہوں نے کہاکہ سوات ضلع کونسل ٗ شانگلہ ضلع کونسل کیلئے 20ٗ 20کرڑو روپے کاعلان کرتا ہوں ۔نواز شریف نے کہاکہ الیکشن سے پہلے پھر آؤنگا اور آپ سے ملاقات ہوگی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ شانگلہ کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا بھی اعلان کرتا ہوں