پشاورمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،،رنگ روڈ سے دہشتگرد کو بارودی سمیت گرفتار

جمعہ 20 مئی 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاورمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے رنگ روڈ سے دہشتگرد کو بارودی سمیت گرفتار کرلیا محکمہ انسداددہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاوررینگ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد محمد فاروق کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا چھ کلو بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :