خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس ، احتساب کمیشن ترمیمی بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیا
جماعت اسلامی نے بینک آف خیبرکی نجکاری کی صورت میں حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی جماعت اسلامی کی حکومت میں ہوتے ہوئے کوئی بھی بینک آف خیبرکوفروخت نہیں کرسکتااگرکسی نے بینک کو فروخت کرنے کی کوشش کی توجماعت اسلامی اسی دن حکومت سے علیحدہ ہوجائیگی،سینئروزیرعنایت اﷲ خان
جمعہ 20 مئی 2016 20:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے احتساب کمیشن ترمیمی بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا جبکہ جماعت اسلامی نے بینک آف خیبرکی نجکاری کی صورت میں حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں احتساب کمیشن ترمیمی بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ،سلیکٹ کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈراورحکومتی نمائندے شامل ہیں،سلیکٹ کمیٹی ترامیم کا جائزہ لے گی،اسمبلی کے اجلاس میں جب اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے مختلف ایشو پر حکومت کوس آڑے ہاتھوں لیا تو حکومتی اراکین آگ بگولہ ہوگئے سرداربابک نے کہاکہ بلدیاتی نظام کی کامیابی کے نعرے لگانیوالے خودعوامی نمائندوں کے 75فیصدفنڈکاٹ رہے ہیں سونامی ٹری منصوبہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی چیف سیکرٹری اور اینٹی کرپشن کے ڈی جی آپس میں دست وگریبان ہیں بینک آف خیبرکوان لوگوں کے ہاتھوں فروخت کیاجارہاہے جوبڑے بڑے جلسوں کاانعقاد کرکے عمران خان کیلئے سٹیج سجارہے ہیں جماعت اسلامی کو چپ کا روزہ توڑناہوگا جواب میں سینئرصوبائی وزیرعنایت اﷲ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی حکومت میں ہوتے ہوئے کوئی بھی بینک آف خیبرکوفروخت نہیں کرسکتااگرکسی نے بینک کو فروخت کرنے کی کوشش کی توجماعت اسلامی اسی دن حکومت سے علیحدہ ہوجائیگی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.