گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا‘قیصر زمان

جمعہ 20 مئی 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) چیف ایگزیکٹولاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)قیصرزمان نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے،لہٰذابجلی صارفین سے گذارش ہے بجلی کے غیرضروری استعمال سے گریزکریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خصوصاًشام 7بجے سے رات11بجے تک بجلی کا استعمال کم سے کم کریں،عام بلب کی جگہ انرجی سیوراستعمال کریں،ائیرکنڈیشنر کم سے کم استعمال کریں اورتھرموسٹیٹ26ڈگری پررکھیں۔لیسکوبدستورنومبر2014سے جاری شدہ شیڈول جوکہ شہری علاقوں میں6گھنٹے اوردیہاتی علاقوں میں8گھنٹے لوڈشیڈنگ پرمشتمل ہے کے مطابق عمل کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :