اراکین پنجاب اسمبلی کا شہبازشریف کو منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت پر خراج تحسین

تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں……تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے

جمعہ 20 مئی 2016 20:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی گئے اوروزیراعلیٰ نے اپنے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اربوں روپے کی بچت پر خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچاکر جو اعلی مثال قائم کی گئی ہے، اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اراکین اسمبلی پر زوردیا کہ عوام نے آپ پرجس اعتماد کااظہار کیا ہے،اس کا تقاضا ہے کہ آپ نے ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کردیں اورمحنت ،دیانت اور امانت کو شعار بنا کر عوام کی خدمت کے لئے جت جائیں۔وزیراعلیٰ اس موقع پر یہ شعر بھی پڑا۔تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں……تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے۔