فارما گروپ بائیر اور امریکی مونسانٹو گروپ نے باہمی ادغام کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے

جمعہ 20 مئی 2016 20:21

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) جرمنی کے فارما گروپ بائیر اور امریکی مونسانٹو گروپ نے باہمی ادغام کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کیڑے مار ادویات ، بیجوں کی پیداوار اور جنیاتی طور پر بہتر فصلوں کی تیاری کے شعبے میں پیش رفت کیلئے دونوں گروپوں کے مابین ادغام کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن گروپ کے اعلیٰ انتظامی عہدیداروں نے حالیہ دنوں میں امریکی مونسانٹو کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کا ایک دور مکمل کیا ہے تاہم بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ابھی ابتدائی مذاکرات جاری ہیں۔ بیان میں دونوں گروپوں کے مابین ادغام کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :