آف شور کا شور مچانے والے خود ہی کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں ،کاشف نواز رندھاوا

جمعہ 20 مئی 2016 20:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست بغل میں چھری منہ میں رام رام ہے ۔ عمران خان کی آف شور کمپنی ظاہر ہونے اور انکے اقبال جرم سے ثابت ہو گیا ہے آف شور کا شور مچانے والے خود ہی کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں ۔

پانامہ لیکس پر طوفان برپا کرنیوالے عناصر کو مایوسی ہو گی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 20 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم ہیں ۔ عمران خان کا وزیراعظم کے خلاف آف شور کمپنیوں کا منفی پراپیگنڈہ چور مچائے شور کا عملی ثبوب بن کر سامنے آچکا ہے ۔ نام نہاد لیڈر عمران کی اپنی آف شور کمپنی نہ صرف منظر عام پر آچکی ہے بلکہ عمران خان نے اسے تسلیم کرکے چور مچائے شور کا معقولہ درست ثابت کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب اس کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان خود ایک جھوٹا اور مکار آدمی ہے جو اپنی آف شور کمپنی سامنے آنے پر اسے قانونی قرار دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونگ رہا ہے کیونکہ جو کمپنی وہ خود بنائے وہ قاننونی اور جو کمپنی وزیراعظم کے بیٹے اپنے خون پسینے کی کمائی بنائیں وہ غیر قانونی یہ کیا منتق ہوئی لیکن وہ جس عوام کو بے قوف بنانے کے چکر میں ہے وہ عوام اب اس قدر باشعور ہے کہ وہ اچھی طرح سمجھتی ہے کہ اقتدار کی بھوک میں لوگ کس کس طرح مارے مارے پھر رہے ہیں ملکی ترقی کے لئے دن رات ایک کرنے والی لیگی قیادت کو اپنے منفی ہتھکنڈوں سے بدنام کرنے کی ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :