خواجہ فرید یونیورسٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرائیکی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے،ذکیہ شاہنواز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہ نواز سے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنا لوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب نے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے تمام معاملات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب نے بتایا کہ الیکٹریکل اور مکینکل انجینئرنگ کے شعبوں کے جلد ہی ڈگری پروگرام شروع کر دیگی۔

جنوبی پنجاب میں نوجوانوں کو اعلیٰ تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ تر بیت برداشت ،جذبہ خدمت دینے کیلئے یونیوسٹی انتظامیہ اساتذہ بھر پور محنت کر رہے ہیں 400سے زائد طالب علم اسوقت یونیوسٹی میں زیر تعلیم ہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند سالوں میں طلبہ کی تعداد تین ہزار سے زائد ہو جائیگی مزید براں کہ وقت کے ساتھ ساتھ طالبات کی بڑی تعداد خواجہ فرید یونیورسٹی کی بدولت اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں گی۔

صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن ذکیہ شاہنواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی تسلی بخش ہے کہ سترہ پی ایچ ڈی اساتذہ یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔خواجہ فرید یونیورسٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب اور سرائیکی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ،خصوصاََ جنونی پنجاب کی طالبات کو اپنے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے۔

مختلف شعبہ جات میں تدریس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ ،انشاء اللہ خواجہ فرید یونیورسٹی سے جنوبی پنجاب کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملیگا۔صوبائی وزیر نے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب کی محنت اور کاوشوں کو سراہا گیا اور یقین دلایاکہ حکومت پنجاب کا ہر ممکن تعاون یونیورسٹی کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :