ملک میں قانون کی بالاستی کے بغیر حقیقی جمہویت کا تصور نہیں کیا جا سکتا :ذکر اللہ مجاہد
بجلی کی بڑھتی ہوئی لوشیڈنگ اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی پر عوام پریشان ہیں ،امیرجماعت اسلامی لاہور
ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:53
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں قانون کی بالادستی کے بغیر حقیقی جمہویت کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ کرپشن کے خاتمے، قانون کی بالاستی قائم کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے حوالے سے قومی اداروں کا قبلہ درست کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزدفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ پر ضلعی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوشیڈنگ اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی پر عوام پریشان ہیں۔ گرمی کے اس شدید موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے حکمران توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے عوام سے کئے گئے وعدوں کا پاس کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی سے عوام غیر محفوظ ہیں جو کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے ،جماعت اسلامی کا مشن ملک کو اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان بنانا ہے ۔انہوں نے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی وجہ سے متوسط طبقہ کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے باعث مہنگائی کی رفتار میں بہت تیزی آگئی ہے پاکستان جو ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود غربت ، بے روزگاری مہنگائی ، توانائی کے بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہو ا ہے یہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ نام نہاد جمہوریت نے لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہے ۔ ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی آمریت قائم ہے۔ قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے ،حصول پاکستا ن کے مقاصد کو پس پست ڈال دیا گیا ہے عام آدمی شدید مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں روز گار کے موقع پیدا کرنے ، تعلیم و صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی اور پولیس کو غیر سیاسی کرنے جیسے اہم اقدامات نہ کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.