ختم نبوت اسلام کا مرکزی اوراجماعی عقیدہ ہے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

شب برات اللہ کو راضی کرنے عمدہ ذریعہ ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما وٴں کا خطبات جمعہ میں خطاب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا محبوب الحسن طاہرنے میں خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اسلام مرکزی اور اجماعی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔علماء کرام نے کہا کہ شب برات اللہ کو راضی کرنے کا عمدہ ذریعہ ہے جسمیں اللہ کی رحمت اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔