شیشہ کیفوں کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔سید ذوالفقار حسین

سٹار ہائی سکول شاہدرہ میں منشیات کے خلاف تقریری اورمضمون نویسی مقابلوں میں انعامات دینے کی تقریب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:52

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا ہے بچوں کا شیشہ کیفوں باغوں اور پارکوں میں نشہ کرنا والدین اور معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے منشیات اور شیشہ جیسی لعنت معاشرے کو آہستہ آہستہ کھوکھلا کررہی ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ منشیات کے خلاف طلبہ میں آگاہی کے باوجود نشہ کا رحجان تیزی سے بٹرھ رہا ہے شیشہ کیفوں کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ بات انہوں نے سٹار ہائی سکول شاہدرہ میں ڈرگ ایڈوئیزیری ٹرینیگ حب اے پروجیکٹ آف یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریری اورمضمون نویسی مقابلوں میں انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدارت سکول کے پرنسپل ملک شیراز امجد نے کی۔ اس موقع پر کونسلر فرح جاوید اور سکول ٹیچر امین خضر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقعہ پر تقریری مقابلہ میں پہلا انعام عبدالقادر دوسرا نعام طلہ شاکر اور تیسراانعام ایچ ایم امن جبکہ مضمون نویسی مقابلہ میں پہلا انعام فاطمہ عارف دوسرا انعام عبد الرحیم دوسرا انعام ذیشان طاہر اور تیسرا انعام رانا قا سم نے حاصل کیا۔ سید ذوالفقار حسین نے مذید کہا کہ سپریم کورٹ نے شیشہ اور اس میں استعمال ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر پابندی لگا کر ایک اچھا فیصلہ کیا ہے جو مستقبل میں نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔

متعلقہ عنوان :