جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ماڈل کالونی کے کونسلر مختارقریشی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ماڈل کالونی کے کونسلر مختارقریشی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت ،نماز جنازہ فریال مسجد میں ادا ،نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی ڈاکٹراسامہ رضی ،مقامی وائس چیئرمین توفیق الدین صدیقی،امیرزون حکیم سعادت ابراہیم ،قیم الطاف پٹنی ،نائب امیرزون صہیب بلال ، نائب قیمین خورشید عالم ،کریم بخش ،ناظم علاقہ قمرعباسی ،نائب ناظمین فہد خان ،سابق ٹاؤن ناظم ،اہلیان علاقہ ،کارکنان اور احباب کی بڑی تعداد میں شرکت کی اوراہل خانہ سے دلی ہمدردی اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسد اللہ بھٹو ،امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد،مرتضی غوری ودیگر نے جماعت اسلامی کے رکن اور یوسی 2ماڈل کالونی ضلع کورنگی کے کونسلر مختارقریشی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ ،رنج اور غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :