Live Updates

مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو جمہوریت کے ثمرات سے اب تک مستفید نہیں کر سکی۔ انجینئر یاسر گیلانی

پنجاب میں قانون کی حکمرانی، مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گڈگورننس کا دُور دُور تک نام و نشان نہیں رہنما تحریک انصاف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو جمہوریت کے ثمرات سے اب تک مستفید نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

قانون کی حکمرانی، مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گڈگورننس کا دُور دُور تک نام و نشان نہیں اورنج ٹرین جیسے بے کار منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے برباد کرنے والے حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہو اہے اپنے آفس میں آئے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں عوام دہشت گردی، مہنگائی ،بد امنی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔

عوام فوٹو سیشن نہیں بالکہ ٹھوس اقدامات چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کا ہر معاملے میں بیان بازی کرنا وطیرہ بن گیا ہے مسلم لیگ ن اپنی صفوں میں چھپے دہشت گردوں کے سرغناؤں کو بے نقاب کریں تاکہ صوبے میں امن و امان قائم ہو سکے۔ پنجاب میں لاقانونیت انتہاؤں کو چھونے لگی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ادھر اُدھر کے مسائل میں الجھی ہوئی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات