ابوالحسن اصفہانی روڈ پر لوٹ مار کے دوران مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم اعجازحسین کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 20 مئی 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کے منتظم جج نے تیمور یہ تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ پر لوٹ مار کے دوران مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم اعجازحسین کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا پولیس کے مطابق ملزم اعجاز رات کے وقت مدعی عمران اقبال سے گن پوائنٹ پر لوٹمار کررہا تھا مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول موبائل فون اور نقدی برآمد کی زخمی ملزم اعجازحسین کا کہنا ہے کہ مدعی عمران سے اس کا شاہی لین دین کا تنازعہ تھا تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی شور مچانے پر لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے تھانے لیجا کر ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا اور ڈکیتی اور پولیس مقابلے کا کیس بنایا

متعلقہ عنوان :