سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی کی نیب کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی

جمعہ 20 مئی 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی کی نیب کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی کی جابنب سے نیب کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

نیب ذوالفقار شلوانی کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن کی انکوائری کررہا ہے ۔ذوالفقار شلوانی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا اور عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ۔عدالت نے ذوالفقار شلوانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :