سٹی وارڈن سمیت 3افراد کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو 10روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا

جمعہ 20 مئی 2016 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سٹی وارڈن سمیت 3افراد کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو 10روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پولیس نے سٹی وارڈن عابد ، دوست محمد عتیق اور اس کی بیٹی تسبیحہ کے قتل میں ملوث ملزمان محمد اکرم عرف کانا ماما اور سید ناصر علی کو پیش کیا۔

پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے شادمان کے علاقے میں سٹی وارڈن عابد ، دوست محمد عتیق اور اس کی بیٹی تسبیحہ کو قتل کیا تھا۔ان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزمان کو10روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 10روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :