پی پی ایل کی کوٹری بلاک سند ھ میں گیس کی دریافت

جمعہ 20 مئی 2016 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل )، جوکوٹری بلاک میں 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے ، نے ضلع حیدرآباد ، سند ھ میں دریافتی کنوئیں کوٹریX-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے ۔ کوٹریX-1 کی کھدائی کا آغاز10 فروی 2016 کو ہوا جسے23 اپریل 2016 کو3,892 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

کھدائی اور وائر لائن لوگز کے تجزیئے کے دوران حاصل ہونے والی گیس کی بنیاد پر لوورگورمیسو سینڈ میں کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیا گیا۔کنوئیں سے 608 پی ایس آئی کے ویل ہیڈ پریشر پر بہاؤ کے ساتھ یومیہ 3.5ایم ایم ایس سی ایف کی اوسط شرح سے اچھے معیار کی گیس حاصل ہوئی۔ جانچ کئے گئے ڈیٹا کے ابتدائی تجزیئے کے مطابق یہ ٹائیٹ گیس دریافت ہو سکتی ہے، تاہم کنویں کی کھدائی اور جانچ کے دوران اکھٹے کئے گئے ارضیاتی، ارضی طبیعاتی اور انجینئرنگ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دریافت کی نوعیت اور کاروباری لحاظ سے اس کی افادیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :