پشاورمیں دہشت گردی،سندھ بھر میں پولیس کوہائی الرٹ کردیا گیا

جمعہ 20 مئی 2016 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پشاورمیں دہشت گردی کے واقعے کے بعدسندھ بھرمیں پولیس کوہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس حکام کوہائی الرٹ رہنے کہ ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے روز مساجد اور امام بارگاہوں کی سخت سکیورٹی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مساجد اور امام بارگاہوں سمیت اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے ۔ سہیل انور سیال نے ہدایت کی کہ پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :