ملک میں قانون کی بالاستی کے بغیر حقیقی جمہویت کا تصور نہیں کیا جا سکتا ‘ذکر اﷲ مجاہد

بجلی کی بڑھتی ہوئی لوشیڈنگ اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی پر عوام پریشان ہیں ‘امیرجماعت اسلامی لاہور

جمعہ 20 مئی 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں قانون کی بالادستی کے بغیر حقیقی جمہویت کا تصور نہیں کیا جا سکتا ، کرپشن کے خاتمے، قانون کی بالاستی قائم کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے حوالے سے قومی اداروں کا قبلہ درست کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نے گزشتہ روزدفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ پر ضلعی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوشیڈنگ اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی پر عوام پریشان ہیں۔ گرمی کے اس شدید موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے حکمران توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے عوام سے کئے گئے وعدوں کا پاس کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی سے عوام غیر محفوظ ہیں جو کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے ،جماعت اسلامی کا مشن ملک کو اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان بنانا ہے ۔انہوں نے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی وجہ سے متوسط طبقہ کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے باعث مہنگائی کی رفتار میں بہت تیزی آگئی ہے پاکستان جو ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود غربت ، بے روزگاری مہنگائی ، توانائی کے بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہو ا ہے یہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

نام نہاد جمہوریت نے لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہے ۔ ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی آمریت قائم ہے۔ قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے ،حصول پاکستا ن کے مقاصد کو پس پست ڈال دیا گیا ہے عام آدمی شدید مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں روز گار کے موقع پیدا کرنے ، تعلیم و صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی اور پولیس کو غیر سیاسی کرنے جیسے اہم اقدامات نہ کئے گئے تو ہر سال غریبوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کسی خونی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :