اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں‘منظم منصوبہ بندی کے تحت دونوں ملکوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘نائن الیون حملوں کا الزام سعودی عرب پر عائد کرنا ان سازشوں کا حصہ ہے‘ نماز، روزہ کی طرح مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت بھی اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید خطبہ جمعہ سے خطاب اورمختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 20 مئی 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں‘منظم منصوبہ بندی کے تحت دونوں ملکوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘نائن الیون حملوں کا الزام سعودی عرب پر عائد کرنا انہی سازشوں کا حصہ ہے‘مسلم ملکوں میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا کر انہیں کمزور کیا جارہا ہے‘ نوجوان نسل میں اسلامی عقائد سے متعلق شکوک و شبہات پھیلائے جارہے ہیں‘نماز، روزہ کی طرح مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت بھی اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔

وہ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ اﷲ کے دشمن اس کا وجود برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے نت نئی سازشیں کی جاتی ہیں۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی صلیبیوں و یہودیوں کو کسی شکل میں برداشت نہیں ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کیخلاف بھی بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔پندرہ سال بعد نائن الیون حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں۔نائن الیون حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو سعودی عرب کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرنا بہت بڑی سازش ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان ایک امت ہیں‘ اسلام میں فرقہ واریت اور پارٹی بازی کا کوئی تصور نہیں۔مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری سے بیرونی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ 68سال گزر گئے ملک سے کرپشن، سود اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکی۔ حکمرانوں سے لیکر عوام تک سب اپنی اصلاح کریں اور اﷲ کے احکامات کی نافرمانی ترک کر دیں۔

اسی سے آسمانوں سے برکتیں اتریں گی اور مسلم معاشرے امن و سکون کا گہوارہ بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ہماری سیاست، معیشت و معاشرت سمیت ہر عمل کتاب و سنت کی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے۔ جب اﷲ کی نافرمانیاں اور فحاشی وعریانی عام ہو جائے تو معاشرے اﷲ کی پکڑ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اغیار کو مسلط کر دیتا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہبھارت میں بی جے پی اور نریندر مودی کے برسراقتدارآنے کے بعد سے ہندو انتہاپسندوں کو رہا جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بے گناہ مسلم نوجوانوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کشمیری طلباء اور تاجروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے دن ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباء و تاجروں کا قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اور جاری رہے گی۔