لاڑکانہ،12سالہ بچی کو بازیاب نہ کرانے کے خلاف خاکسار تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 مئی 2016 18:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) لاڑکانہ میں خاکسار تحریک کی جانب سے شہر کے جناح باغ چوک پر ٹائر نذرآتش کرکے تھانہ رحمت پور پولیس کی جانب 12 سالہ بچی فوزیہ تھبو کو بازیاب نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر عظم حیدر مغل، دیدار علی شیخ، ڈاکٹر ملوک تھبو اور دیگر نے بتایا کہ مسلسل احتجاج کے باوجود رحمت پور تھانہ پولیس نے 12 سالہ بچی فوزیہ تھبو کو بازیاب نہ کرواسکی ہے جس کے باعث ورثائے میں شدید پریشانی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اہم ملزم نوید چنہ کو گرفتار کرلیا ہے جسے مہمان کے طور پر تھانے میں رکھا گیا ہے لیکن تاحال بچی کو بازیاب نہیں کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، ڈی آئی جی عبداﷲ شیخ، ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بچی کو فوری طور پر بازیاب کرکے انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :