لاڑکانہ، چوہڑپور کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

جمعہ 20 مئی 2016 18:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) نؤں ڈیرو روڈ پر چوہڑپور کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی علی الصبح گاوں چوہڑ پورکے رہائشی دو بھائیوں 18سالہ سجاد اور 22 سالہ برکت بھٹواپنے دوست 25 سالہ کاشف بھٹو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قریبی کھیتوں میں معمول کے مطابق مزدوری کے لیے روانہ ہوئے تاہم گاوں کے باہر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ان کی موٹر سائکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر نے کے ساتھ ساتھ لاشوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثائے کے حوالے کر دی گئی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :