لاڑکانہ چار روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں،لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیا

جمعہ 20 مئی 2016 18:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) لاڑکانہ چار روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا، گرمی کا زور توڑنے کے لئے لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا، نوجوان گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے واٹر پارک کا رخ کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں گذشتہ چار روز سے مسلسل شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث عام زندگی سمیت کاروباری سرگرمیاں سخت متاثر ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باعث بڑی تعداد میں نوجوانوں نے واٹر پارکوں کا رخ کرتے ہوئے خوب ہلہ گلا کیا جبکہ شہریوں نے درختوں کے سائے میں پناہ ڈھونڈی، گرمی کی شدت کے باعث شہر میں مشروبات کے فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا شہریوں کی جانب سے کولڈڈرنک، گولا گنڈہ، گنے کی جوس سمیت مختلف ٹھنڈی مشروبات استعمال کرکے گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیپکو کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاڑکانہ اور گرد و نواح میں گذشتہ دن زیادہ سے درجہ حرارت 50 سینٹی ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :