انسداد پولیو کیلئے مربوط کوششیں کی جارہی ہیں، کمشنر کراچی

والدین تعاون کریں ہر بار بچہ کو پولیو کے قطرے پلائیں،سید آصف حیدر شاہ

جمعہ 20 مئی 2016 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ایمر جنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹاؤن ہیلتھ افسران، پولیس، رینجرز اور آرمی کے سینئر افسران کے علاوہ عالمی ادارہ صحت،یونیسف روٹری کلب اور بل گیٹس فاؤ نڈیشن کے نمائندے ،کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔

اجلاس میں گذشتہ انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ24 مئی سے شروع ہو نے والی دچار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کراچی کے تمام 188 یونین کونسلوں میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پانچ سا ل کی عمر تک کے تما م بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے چھ ہزار ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ۔

کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو سو فیصد پولیو کے قطرے پلانے اور انسداد پولیو کے مقاصد حا صل کر نے کے لئے ضروری ہے کہ مر بوط انداز میں کام کیا جائے، مایئکرو پلان پرمکمل طور پر عمل کیا جا ئے ۔ ان رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے جس کی وجہ بچوں کے رہ جانے یا والدین کے انکار کر نے کا سبب ہیں۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں تعاون کریں۔

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ پولیو وائرس کے خلاف بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار پلائیں۔ بار بار پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کو فائدہ ہے کوئی نقصان نہیں ہے اجلاس میں نسداد پولیو مہم میں والدین کی جانب سے انکار کرنے کی وجو ہات کا جائزہ لیا گیا ۔اور انھیں دور کر نے کے لیئے علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں 1299 پر انسداد پولیو ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ لو گوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انسداد پولیو کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کریں اگر کسی علاقہ میں پولیو ٹیم نہ پہنچے تو اس کی اطلاع کمشنر کراچی آفس میں۔ 1299 پر اطلاع دیں ۔ انسداد پولیو ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :