بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن اور منشور ہے،لیاقت خان

جمعہ 20 مئی 2016 18:01

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر لیاقت خان نے کہا ہے کہ الزامات اور تنقید ہمیں ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن اور منشور ہے، امن اور خوشحالی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا، وزیراعظم نواز شریف نے جس خندہ پیشانی سے دھرنا تماشا کا سامنا کیا اسی سیاسی بصیرت سے پانامہ سیکنڈل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں لیاقت خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس دن سے ملک میں تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،عمران خان الزامات کی سیاست چھوڑیں، آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔ لیاقت خان نے کہاکہ عمران خان نان ایشوکو ایشو بنا کر ملک میں سیاسی عدم استحکام اور پاک چین اقتصادی راہداری کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی یہ کوشش ملکی مفاد میں ہر گز نہیں ہے،عمران خان سمیت تمام سیاستدان یا درکھیں کہ عوام انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :