سری لنکا کے معروف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے پاکستان کے گندھارا ریجن سے بدھ مت کے تبرکات کا کولمبو ایئرپورٹ آمد پر والہانہ استقبال کیا

جمعہ 20 مئی 2016 17:52

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) سری لنکا کے معروف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے پاکستان کے گندھارا ریجن سے بدھ مت کے تبرکات کا کولمبو ایئرپورٹ آمد پر والہانہ استقبال کیا۔ سری لنکا کے وزیر برائے پبلک ایڈمنسٹریشن و مینجمنٹ رنجیت مدوما بندرا، وزیر برائے پائیدار ترقی گمینی، اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری حکام، مذہبی سکالرز اور راہب اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کولمبو میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری نیشنل ہسٹری و ادبی ورثہ ایس محسن حقانی اور جوائنٹ سیکرٹری این ایچ اینڈ ایل ایچ اور ٹیکسلا میوزیم کے نگران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ موجودہ ٹیکسلا گندھارا تہذیب کا ثقافتی مرکز اور دارالحکومت اور شاہراہ ریشم کا حصہ تھا۔ مختلف ملکوں کے بدھ راہب اس تاریخی شاہراہ کے ذریعے ان مقامات کے دورے کرتے تھے۔ بدھا کے تبرکات کولمبو کے ٹریز ٹمپل میں عام لوگوں کے دیدار کیلئے رکھ دیئے جائیں گے اور اس کی ملک کے معروف عبادت گاہوں میں نمائش بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :