ایس ڈی پی آئی 24 مئی کو ضلعی ایجوکیشن رینکنگ 2016ء کااعلان کرے گا

جمعہ 20 مئی 2016 16:48

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) 24 مئی کو غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کے تعاون سے ضلعی ایجوکیشن رینکنگ 2016ء کااعلان کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ ادارہ کی جانب سے چوتھی سالانہ تعلیمی ضلعی رینکنگ ہو گی۔ رینکنگ میں مختلف ضلعوں میں سکولوں میں داخلہ کی شرح، سیکھنے کا معیار، صنفی ترجیح کی شرح اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کو مدنظر رکھا جائے گا۔