پنجاب بھر میں647ٹریفک حادثات میں 05 افراد جاں بحق،770زخمی

جمعہ 20 مئی 2016 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز647ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں519شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ226افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 283 ڈرائیورز17کم عمرڈرائیور،369مسافراور101پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ105ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت112متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ38 حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل753متاثرین میں607مرد اور146خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں120افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور441فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 192زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں529موٹر سائیکلز،110آٹو رکشے،68موٹر کاریں،41مسافربسیں،21ٹرک اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :