ارباز خان اور ملائکہ خاندان کی خاطر ساتھ رہنے پر تیار

جمعہ 20 مئی 2016 14:52

ارباز خان اور ملائکہ خاندان کی خاطر ساتھ رہنے پر تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) کچھ دنوں قبل افواہیں تھی کہ ملائکہ اروڑہ ارباز خان سے علیحدگی چاہتی ہیں،لیکن اربازخان اور ملائکہ نے شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نیخاندان کی خاطر اپنی شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا،دونوں نے ایک سال پہلے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور کہا جارہا تھا کہ بہت جلد دونوں کی راہیں جلد جْدا ہوں گی. لیکن دونوں نے ایک بار بھر ساتھ رہنے کافیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں بالی ووڈ کے شادی شدہ جوڑے کے درمیان فاصلوں کو دور کرنے کے لیے متعدد بار خاندان اور دوستوں کی طرف سے کوششیں کی گئی،اور اس حوالے سے بالی ووڈ دبنگ خان بھی کوششیں کرتے نظر آئے۔میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے جوڑے کی ایک ساتھ رہنے کی وجہ ارباز خان کی والدہ اور ملائکہ کی ساس ہیں،جن کی طبعیت ان دنوں کافی ناساز ہیاور یہی وجہ ہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے اپنے درمیان فاصلوں کو دور کرنے اور ساتھ رہنیکا فیصلہ کیا ہے۔