شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

جمعہ 20 مئی 2016 14:48

شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم ”ہاف گرل فریں ڈ“ کے لیے ان کی اور ساتھی اداکار ارجن کپور کی اسپورٹس ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی زیر نگرانی میں سخت ٹریننگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

شردھا کپور نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ”ایک کلاس حاصل کرنے کے بعد میں کئی بار بال کو باسکٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کی ہے“۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل سخت محنت کررہی ہوں جس کی وجہ سے میرے پٹھوں میں شدید درد ہے، کھانے پینے میں خاص طور پر احتیاط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی غذاوٴں کا استعمال کر رہی ہوں۔قبل ازیں اداکارہ نیفلم اے بی سی ڈی 2 کے لیے ڈانسنگ ، عاشقی ٹو کے لیے گائیگی اور فلم باغی کے لیے کراٹوں کی ٹرینگ حاصل کی ہے۔فلم ہاف گرل فرینڈ چیتن بھگت کے ناول سے ہی بنائی گئی ہے، جس میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ شردہ کپور اپنی اداکاری کے جرہر دکھائیں گے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔