اداکار و ماڈل صائم علی مارننگ شوز کے لیے ہاٹ کیک بن گئے

جمعہ 20 مئی 2016 14:11

اداکار و ماڈل صائم علی مارننگ شوز کے لیے ہاٹ کیک بن گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) اداکار و ماڈل صائم علی مارننگ شوز کے لیے ہاٹ کیک بن گئے ۔بتایاگیاہے کہ اداکاروماڈل صائم علی پچھلے ایک ماہ سے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں شرکت کرچکے ہیں اور اس دوران ان کودوسری مرتبہ بھی مارننگ شومیں شرکت کے لیے مدعوکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

صائم علی اس وقت کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل،ٹی وی کمرشل اورفلموں میں بھی کام کررہے ہیں۔