معروف کامیڈین ظفر ارشاد کا آرٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان

جمعہ 20 مئی 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء)معروف کامیڈین ظفر ارشاد نے آرٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو کام سیکھانے کیساتھ انہیں کام کے شاندار مواقع بھی فراہم کرینگے ،ملک میں موجود نئے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں گے آج کا جونےئرز کل کا لیجنڈ ہوگا حق اور سچ کی خاطر جان بھی چلی جائے تو کوئی پرواہ نہیں ،مظلوم اور مجبور فنکاروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔

”این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ فن کی خدمت کیلئے کام کیا ہے تھیٹر کی بقاء اور بہتری کیلئے میری ٹیم اور دوستوں کے کردار کا فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ایک مخصوص لابی فنکاروں کے حقوق پر ڈال رہی ہے جن کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔

(جاری ہے)

ظفر ارشاد نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد قذافی ہال گیا ہوں عوام نے بہت محبت سے نوازا ہے فنکار حساس ہوتے ہیں جو اپنے دکھوں اور غموں کو چھپا کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں ایسے انمول لوگوں کے حق کھانے والے عناصر کو بھرپور راستہ روکیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ پاکستان میں تھیٹر ایسا مقام حاصل کرے جہاں روٹھی ہوئی فیملیز واپس آئے تھیٹر پر تماش بینوں کی چھاپ کو ختم کروا کر وہاں صاف ستھری تفریح ہو تھیٹر پر مجرااز م کو پرموٹ کرنیوالے درحقیقت فن اور فنکار کے دشمن ہیں۔