Live Updates

آزاد کشمیر سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری یوسف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 مئی 2016 14:10

آزاد کشمیر سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری یوسف نے پی ٹی آئی میں شمولیت ..

آزاد کشمیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2016ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما چوہد ری یوسف نے ن لیگ کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری یوسف نے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ چوہدری یوسف کے بھتیجے کچھ دیر میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اظہر صادق کچھ دیر میں پی ٹی آئی رہنما جہناگیر ترین کے ہمراہ بنی گالہ روانہ ہوں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں چوہدری یوسف نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں شریف خاندان کا نام آنے کے بعد میں نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔چوہدری یوسف آزاد کشمیر سے 5 مرتبہ وزیر منتخب ہو چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات