Live Updates

عمران خان اسمبلی میں میسنے اور جلسوں میں رنگباز ہیں۔ طلال چوہدری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 مئی 2016 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2016ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلا ل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان دو بار فیصل آباد گئے اور لاشوں کا تحفہ دے کر آئے، فیصل آباد پر امن شہر ہے لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تپتی دھوپ میں عمران خان کی حفاظت کے لیے چار ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔انہوںنے پی ٹی آئی کے آج فیصل آباد میں ہونے والے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ یں دو ہزار کرسیاں ہیں لوگ نہیں تو پولیس والے ہی بٹھا دیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم بتاتے ہیں کہ عمران خان آپ کی آمدنی کبھی دو، کبھی پانچ اور کبھی پچاس ہزار رہی ہے۔ عمران خان کی اس آمدنی میں پانچ مرلے کا گھر اور چھوڑی گاڑی تو کیا ایک رکشہ آتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کبھی عمران خان کاغذ کہراتے ہیں کہ یہ ٹیکس اور یہ فلیٹ ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب اسمبلی میں میسنے اور جلسوں میں رنگباز ہیں۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آپ نے تو کالے دھن کو سفید کیا ہے۔آپ جہاز اور پانچ سو کینال کے گھر میں کیسے رہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی شمولیت سے شروع ہوا سفر راجہ ریاض کی شمولیت پر زوال پذیر ہو رہا ہے۔عمران خان ! آپ اور کتنے لوٹے جمع کریں گے؟

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات