ثانیہ مرزا کی شاہ رخ کے عشائیہ میں شرکت ‘سیلفیز بھی بنوائیں

جمعہ 20 مئی 2016 13:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے عشائیہ میں شرکت کی اور سیلفیز بھی بنوائیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا حال ہی میں اپنی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگز کی ہمراہی میں اٹالین اوپن ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹیں، انھوں نے شاہ رخ خان کی جانب سے ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کے اعزاز میں دی گئی ڈنر پارٹی میں شرکت کی اور میزبان اور مہمان خصوصی کے ساتھ سیلفیز بنوائیں، انھوں نے ٹویٹر پر پارٹی میں شریک دیگر بالی ووڈ اسٹارزامیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن اور فرح خان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔