لاہور‘ کوٹ لکھپت میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف گرمی کے ستائے شہری مشتعل ہو گئے

لیاقت آباد سب ڈویژن آفس کے سامان کو آگ لگا دی‘عملہ دفتر چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا ‘2 مظاہرین گرفتار

جمعہ 20 مئی 2016 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ لیاقت آباد سب ڈویژن آفس کے دروازے اور شیشے توڑ کر سامان کو آگ لگا دی۔ عملہ دفتر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔پیکو روڈ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ چار دنوں سے روزانہ کم ازکم سولہ سولہ گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو حکام بجلی کے بلوں پر دیئے گئے سرکاری موبائل نمبرز اور دفتر کے لینڈ لائن نمبرز بھی صبح سے اٹینڈ نہیں کر رہے جس کے بعد شہری مشتعل ہوئے اور رات گئے لیاقت آباد سب ڈویڑن کے دفتر دھاوا بول دیا۔مشتعل شہریوں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور دفتری سامان باہر سڑک پر نکال کر اسے آگ لگا دی۔ دفتر کا عملہ پچھلے دروازوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس دو مظاہرین کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئی۔

متعلقہ عنوان :