کراچی ‘فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق ‘ایک زخمی
جمعہ 20 مئی 2016 13:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ملیر سعودآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسلام الدین نامی شخص کو جاں بحق جبکہ دوسرا کامران زخمی ہو گیا۔ مرنیوالے اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ دو سری جانب کھوکھرا پار کے علاقے میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
کھوکھرا پار تھانے کی حدود مدینہ کالونی یوسی پانچ میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.