ژوب ‘ خفیہ اطلاعات پر ایف سی کی کارروائی ‘بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعہ 20 مئی 2016 13:13

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) ایف سی اور حساس اداروں کی گْل کچھ کے علاقے میں کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ایف سی اور حساس اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے گْل کچھ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دہشت گردی غرض سے جمع کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ایف سی حکام کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 ایس ایم جیز، 8 پستول، 17 دستی بم، چودہ میگزین سمیت سینکڑوں گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :