پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے‘کمیٹی جلد اپنا کام مکمل کرے تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے

وزیراعظم نواز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

جمعہ 20 مئی 2016 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے جلد قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی جلد اپنا کام مکمل کرے تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ٹی او آرز کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمانی کمیٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی اتوار تک کام شروع کردے گی اور دو ہفتوں میں اپنا کام مکمل کرلے گی۔ وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کے جلد قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی جلد اپنا کام مکمل کرے تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے۔