ریاض: نئی ٹرین سروس سے دمام سے ریاض کا سفر صرف تین گھنٹے اور چالیس منٹ میں تہہ ہو گا

جمعہ 20 مئی 2016 13:03

ریاض: نئی ٹرین  سروس سے دمام سے ریاض کا سفر صرف تین گھنٹے اور چالیس منٹ ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مئی 2016ء) : پہلی جون سے ریاض ،دمام نئی ریل سروس شروع ہو جائے گی۔ محکمہ ریل کے صدر محمد الرومئع نے کہا کہ پہلے ریاض سے دمام کا سفر چار گھنٹے اور تیس منٹوں پر محیط ہو تا تھا ،لیکن نئی سروس کے آغاز سے یہ فاصلہ اب صرف تین گھنٹے اور چالیس منٹوں میں تہہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جس سے مسافروں کو 50منٹ کا فائدہہو گا. دمام سے ٹرین صبح 9:15 پے ریاض کے لیئے روانہ ہو گی۔

اور ریاض سے دوپہر 1:10منٹوں پر دمام کے لیئے روانہ ہو ا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدہ ،دمام اور ریاض میں ڈرائی پورٹس بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔ ٹرین سے سفر کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے ۔ اور روزانہ تقریباََ 90فیصد ٹرین مسافروں سے بھری ہوتی ہے۔ اسکی بڑی وجہ سفرکے لیئے سستا اور میعاری ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :