انوشکا شرما ہونٹوں کی سرجری پر تنقیدکرنے والوں پر برس پڑی

جمعہ 20 مئی 2016 12:53

انوشکا شرما ہونٹوں کی سرجری پر تنقیدکرنے والوں پر برس پڑی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے ہونٹوں کی سرجری پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی فلم ”بمبئی ویلویٹ“ کے کردار کے لیے ہونٹوں کی سرجری کرائی تھی اسی لیے مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں انسان ہوں اور پرفیکٹ نہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں اداکاراوٴں کی جانب سے چہرے کی سرجری کرانا معمول کی بات ہے لیکن اسے ماننے کو کوئی تیار نہیں ہوتا جب کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو اپنے ہونٹوں کی سرجری کے حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے ایک بار پھر اپنی سرجری کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے لہٰذا میں نے اپنی سرجری کے بارے میں بتایا تو لوگوں نے مجھے بہادر کہا لیکن میں نے ایسا اپنی فلم” بمبئی ویلویٹ“ کے کردار کے لیے کیا تھا اسی لیے میں جھوٹ نہیں کہوں گی اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتی ہوں جبکہ اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں انسان ہوں اور پرفیکٹ نہیں۔