چنیوٹ : پیر کے حکم پر نوجوان نے مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 مئی 2016 12:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2016ء): پیر کے حکم پر نوجوان نے مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے مبینہ طور پر پیر کے حکم پر اپنا گلہ کاٹا جس کے بعد نوجوان کو تشویشناک حالت میںمرید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کی والدہ نے بتایا کہ پیر نے تعویذ اور پانی دم کر کے دے رکھا تھا، لیکن حالت بگڑنے پر پیر نے کہا کہ ہوائی مخلوق نے تمہارا گلا بند رکھا ہے اسے کاٹ دو جس پر متاثرہ شخص نے پیر کے حکم پر مبینہ طور پر اپنا گلہ کاٹ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر انوار موقع سے گرفتار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔