ٹموتھی اولفنٹ 48 برس کے ہو گئے

جمعہ 20 مئی 2016 12:38

ٹموتھی اولفنٹ 48 برس کے ہو گئے

لاس اینجلس۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ہالی وڈکے معروف ادکار اور پروڈیوسر ٹموتھی اولفنٹ 48 برس کے ہو گئے ہیں۔20 مئی 1968کو ہونولولو میں پیدا ہونے والے ٹموتھی نے فنی زندگی کا آغاز بالی وڈ میں بطور سپورٹنگ اداکار کیا ۔ ان کی پہلی فلم ’ دی فسٹ ویو کلب ‘ 1996میں ریلیز ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں سکرین2،نو وکینسی، ایڈوائس فرام اے کیٹرپلر،گان ان 60سیکنڈ، ہیڈ اوور ہیل اور راک سٹار شامل ہیں۔ انھوں نے امریکی ٹیلی ویژن کے لیے بھی کام کیا ان کے مشہور ڈراموں میں مسٹر اینڈ مسسز، ہائی ایسیڈینٹ، نائٹ ویژن اور دی آفس شامل ہیں۔ انھوں نے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ، ٹیلی ویژن بیسٹ ایکٹر ایوارڈ، پرائم ٹائم ایوارڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔