سابق ری پبلکن سینیٹرکی بسترمرگ پر مسلمانوں سے معافی

مسلمان امریکہ کی ایک بہترین اور متحرک کمیونٹی ہے ‘ ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر شرمسار ہوں:مرنے سے پہلے سابق امریکی سینیٹرکی مسلمان خاتون سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 11:56

سابق ری پبلکن سینیٹرکی بسترمرگ پر مسلمانوں سے معافی

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال کے بستر مرگ پر پڑے سابق ریپبلکن سینیٹر باب بینئٹ نے اپنی موت سے چند گھنٹے پیشتر اپنے عزیزوں سے کہا کہ اس ہسپتال میں اگر کوئی مسلمان ہے تو اس کو بلایا جائے وہ اس سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیانات پر معافی مانگنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مسلمان امریکہ کی ایک بہترین اور متحرک کمیونٹی ہے وہ ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر شرمسار ہیں اور وہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون سے کیا جس کی سینیٹر باب بئنیٹ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ باب بئنیٹ کچھ روز قبل انتقال کر گئے وہ امریکی اسٹیٹ یوتھا سے تین بار سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :