لاڑکانہ میں ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

جمعہ 20 مئی 2016 11:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) چوہڑ پور روڈ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق لاڑکانہ میں چوہڑپور روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے گاوٴں سے لاڑکانہ آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد بھٹو، برکت بھٹو اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :