برنی سینڈرز کا صدارتی امیدوار بننے کے امکانات نہیں

ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار میں ہوں گی۔یہ حتمی ہے اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ میں صدارتی امیدوار نہ ہوں۔ہیلری کلنٹن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 11:40

برنی سینڈرز کا صدارتی امیدوار بننے کے امکانات نہیں

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) امریکہ کی ڈیموکریٹک جماعت کے لیے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ برنی سینڈرز کا صدارتی امیدوار بننے کے امکانات نہیں ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا جماعت کی صدارتی امیدوار میں ہوں گی۔یہ حتمی ہے اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ میں صدارتی امیدوار نہ ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار منتخب ہونے کے بعد برنی سینڈرز پر دباو¿ ہے کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں۔ لیکن برنی نے اعداہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کنونشن تک س دوڑ میں رہیں گے جبکہ ہلیری کلنٹن کو برنی سینڈرز پر واضح برتری حاصل ہے۔ڈیموکریٹک جماعت کو جماعت میں اتحاد کی فکر ہے کیونکہ نواڈا میں ہونے والے کنونشن میں سینڈرز کے حمایتیوں اور جماعت کے حکام کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ہا کہ وہ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کا کہا، نیٹو سے فاصلہ رکھنے کا کہا، برطانوی حکومت پر تنقید کی۔ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو ’خطرناک‘ قرار دیا اور کہا کہ ان پر قومی سلامتی کے امور پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جیسے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھیں اپنی انتخابی مہم پر افسوس ہے لیکن ان کے بقول وہ اس کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے ان کے بارے میں طنز کرتے ہوئے ری ٹوئٹ میں ’بِمبو‘ کیوں کہا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کیا میں نے ایسا کہا؟ اور میں معذرت خواہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :